- فتوی نمبر: 33-362
- تاریخ: 03 اگست 2025
- عنوانات: مالی معاملات > متفرقات مالی معاملات
استفتاء
گوگل پر فائیور (Fiverr) پر مینیو کارڈ (Menu Card) کا کام کرنا جائز ہے یا نہیں؟
وضاحت مطلوب ہے: مینیو کارڈ کی تفصیلات مہیا کریں اس سے مراد کھانے کے مینیو کارڈ ہیں؟ کیا آپ مینیو کارڈ بناتے ہیں اس کے بنانے میں آپ کو کیا اشکال ہے؟
جواب وضاحت: اس سے مراد کھانے کے مینیو کارڈ ہیں ، میں اس کو بنا کر ڈیزائن کر کے بھیجتی ہوں ، مجھے کوئی اشکال نہیں ایسے ہی پوچھا تھا۔
مزید تنقیح از مجیب: اس ویب سائٹ پر کارڈ بنانے کے دو طریقے ہیں (1)لوگ اس پر اپنی مرضی کے کارڈ کا آرڈر کرتے ہیں ۔کارڈ بنانے والا کارڈ بناتا ہے اور بنوانے والے کو دے دیتا ہے۔ (2) پہلے سے تیار کارڈ اس ویب سائٹ پر موجود ہوتے ہیں ،گاہک اس کو پسند کرتا ہے اور خریدتا ہے،دونوں صورتوں میں قیمت میں سے متعینہ کمیشن فائیور (Fiverr) ویب سائٹ کی ہوتی ہے اور باقی کارڈ بنانے والےکو ملتی ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں گوگل پر مینیو کارڈ (Menu Card) کا کام کرنا جائز ہے بشرطیکہ اس میں جاندار کی تصویر یا کسی ناجائز چیز کی تشہیر نہ ہو۔
بدائع الصنائع (4/93) میں ہے:
أما صورة الاستصناع فهي أن يقول إنسان لصانع – من خفاف أو صفار أو غيرهما -: اعمل لي خفا، أو آنية …… بثمن كذا، ويبين نوع ما يعمل وقدره وصفته، فيقول الصانع: نعم ……………. (فمنها) : بيان جنس المصنوع، ونوعه وقدره وصفته؛ لأنه لا يصير معلوما بدونه.(ومنها) : أن يكون مما يجري فيه التعامل بين الناس من أواني الحديد ………. وإنما جوازه استحسانا لتعامل الناس.
شرح المجلہ (1/404) میں ہے:
المادة: 388 اذا قال شخص لأحد من أهل الصنائع اصنع لي الشيء الفلاني بكذا قرشا وقبل الصانع ذلك انعقد البيع استحسانا …… وأما إذا أتى الصانع بعين صنعها قبل العقد ورضي به المستصنع فإنما جاز لا بالعقد الأول بل بعقد آخر وهو التعاطي بتراضيهما وهو جائز استحسانا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved