- فتوی نمبر: 27-256
- تاریخ: 24 ستمبر 2022
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
تقریبا 2006ء میں مبارک *** نے کچھ رقم تقریبا 17 لاکھ روپے GPO کے اکاؤنٹ میں رکھوائی اوراپنی دو بیٹیوں کو NOMINATION (نامزد کرنے) والے خانے میں شامل کیا۔ مبارک جمال کے 2 بیٹے *** اور ہدایت ہیں اور دو بیٹیاں *** اور *** ہیں۔ مبارک *** کے ایک بیٹے *** کی وفات 2018ء میں ہو گئی تھی۔ اس کے بعد 2020ء میں مبارک *** کی وفات ہوئی ہے۔ اس کے بعد 2021ء میں مبارک *** کے دوسرے بیٹے ہدایت کی وفات ہوئی ہے۔
اب 2022ء میں ان 17 لاکھ روپے کی GPO کی طرف سے تقسیم ہوئی ہے، جس کے تحت 2 بیٹیوں *** او ر *** اور *** کے تینوں بچوں اور ہدایت کے چاروں بچوں کے نام پر چیک آ گئے ہیں۔ جبکہ مبارک جمال بی بی کی بیٹیاں کہتی ہیں کہ یہ سارے پیسے ہم دو بہنوں کو ملنے چاہئیں کیونکہ ہماری والدہ نے ہمیں NOMINAT (نامزد) کیا ہے۔ کیا ان پیسوں پہ صرف بیٹیو ں کا حق ہے یا *** اور ہدایت کے بچے بھی حق دار ہیں ؟ راہنمائی فرمائیں۔
وضاحت مطلوب ہے: (1)مبارك *** کی وفات كے وقت اس كے والدين میں سے کوئی زنده تها؟ (2)ہدایت کے چار بچوں میں بیٹے بیٹیوں کی کیا تفصیل ہے؟اور کیا ہدایت کی اہلیہ حیات ہے؟
جوابِ وضاحت: اس وقت والدین میں سے کوئی زندہ نہیں تھا۔ (2)دو بیٹے، دو بیٹیاں۔ ہدایت کی اہلیہ حیات ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مبارک *** نے GPO میں جو رقم جمع کروا رکھی تھی وہ رقم چونکہ مبارک *** کی ملکیت تھی اور وفات کے وقت جو چیز متوفیٰ (فوت ہونے والے) کی ملکیت میں ہو اس میں وراثت جاری ہوتی ہے اس لیے مذکورہ رقم میں بھی وراثت جاری ہوگی۔ نیز ورثاء وہ ہوتے ہیں جو فوت ہونے والے کی وفات کے وقت زندہ ہوں، جو پہلے فوت ہوجائیں وہ شرعاً ورثاء نہیں بنتے، لہٰذا مذکورہ صورت میں *** چونکہ مبارک *** کی وفات سے پہلے ہی فوت ہوگیا تھا اس لیے اس کا وراثت میں حصہ نہیں ہوگا۔ نیز شرعاً بیٹے کی موجودگی میں پوتے کو وراثت نہیں ملتی اس لیے مبارک *** کی وفات کے وقت چونکہ اس کا بیٹا ہدایت زندہ تھا اس لیے مبارک جمال کے پوتوں کا وراثت میں حصہ نہیں ہے، بلکہ ترکہ میں صرف مبارک جمال کی دو بیٹیوں اور ہدایت کا حصہ ہے اور ہدایت کی وفات کے بعد اس کا حصہ اس کے بیوی بچوں میں تقسیم ہوگا۔ اور مبارک *** کے صرف اپنی دو بیٹیوں کو NOMINATE کرنے سے وہ رقم صرف بیٹیوں کو نہیں ملے گی کیونکہ NOMINATION (نامزد کرنے) کی حیثیت وکیل بالاخذ (رقم وصول کرنے کا وکیل) کی ہوتی ہے جو رقم وصول کرکے حقداروں تک پہنچاتا ہے یا زیادہ سے زیادہ وصیت کی ہوسکتی ہے اور بیٹیاں چونکہ پہلے سے وارث ہیں اور وارث کے حق میں کی گئی وصیت معتبر نہیں ہوتی اس لیے اس NOMINATION (نامزد کرنے)کی وجہ سے بیٹیوں کا یہ کہنا کہ مذکورہ رقم کی صرف ہم حقدار ہیں، درست نہیں۔
چنانچہ مذکورہ تفصیل کی روشنی میں GPO کے اکاؤنٹ میں رکھوائی ہوئی رقم کے 96 حصے کیے جائیں گے، جن میں سے مبارک *** کی دونوں بیٹیوں (***، ***) کو 24، 24 حصے (یعنی ہر ایک کو 25 فیصد) ملیں گے، اور ہدایت کے دونوں بیٹوں کو 14، 14 حصے (یعنی ہر ایک کو 14.58 فیصد) ملیں گے اور ہدایت کی دونوں بیٹیوں کو 7،7 حصے (یعنی ہر ایک کو 7.29 فیصد) ملیں گے اور ہدایت کی اہلیہ کو 6 حصے (یعنی 6.25فیصد) ملیں گے۔
مسئلہ:4×24=96 مبارک جمال
میــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــت
1 بیٹا (ہدایت) 2 بیٹیاں
عصبہ
2 =2424x 1 + =2424x 1
مسئلہ:8×6=4824 =4824x21:مف۔ ہدایت
میــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــت
بیوی 2بیٹے 2بیٹیاں
ثمن عصبہ
x6=61 7×6=42
14 + 14 7 + 7
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved