- فتوی نمبر: 5-391
- تاریخ: 14 مئی 2013
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
میری ہمشیرہ بیوہ ہیں اور ان کی کوئی اولاد نہیں۔ میرے مرحوم بہنوئی کے والدین فوت ہوچکے ہیں۔ ان کے دو بھائی اور دو بہنیں ہیں جو کہ سب شادی شدہ اور خود کفیل ہیں۔ میرے بہنوئی سرکاری ملازم تھے۔ میرے بہنوئی کی فوتگی کے بعد گورنمنٹ کی طرف سے میری ہمشیرہ کو گریجویٹی فنڈ ملا ہے۔ اس فنڈ میں سے میرے بہنوئی کےبہن اور بھائی حصہ مانگ رہے ہیں۔ کیا شریعت کی رو سے ان حصہ بنتا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ملازم کے فوت ہونے کی صورت میں قانون کی رو سے گریجویٹی فنڈ چونکہ صرف زیر کفالت افراد کو دیا جاتا ہے اس لیے وہ ترکہ نہیں بلکہ صرف زیر کفالت افراد کا حق ہے جو ان میں برابر تقسیم ہوگا۔ اور مذکورہ صورت میں چونکہ صرف بیوی زیر کفالت ہے اس لیےیہ صرف اسی کا حق ہے بہن بھائیوں کا نہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved