- فتوی نمبر: 21-62
- تاریخ: 20 مئی 2024
- عنوانات: اہم سوالات > مالی معاملات > کمپنی و بینک
استفتاء
ایک ڈیلیوری کی کمپنی ہےجو نیٹ پر مختلف قسم کے سامان کی بکنگ کرتی ہے،ان کا نمائندہ سامان دوکان پر پہنچا دیتا ہے اور رقم وصول کر لیتا ہے ۔کمپنی کا نام ’’گروسر‘‘ ہے۔کمپنی کی طرف سے دس فیصد رعایت کا اعلان ہے لیکن وہ دس فیصد رعایت اگلے آرڈرکے ساتھ مشروط ہے کہ جب اگلا آرڈر لکھوائیں گے تو پہلے آرڈر کی مجموعی مالیت میں سے 10 فیصد رقم رعایت کی جائے گی اور دوسرے آرڈر کابل اس رعایت کے مطابق بنایا جائے گا ۔کیا یہ رعایت لینا درست ہے؟
وضاحت مطلوب ہےکہ کمپنی کی طرف سے دس فیصد رعایت کا اعلان کس وجہ سے کیا گیا ہے؟ کسی خاص چیز کےلینے پر یا ویسے ہی؟
جواب وضاحت: مطلقاً خریداری پرہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں یہ رعایت لینا جائز ہے۔
توجیہ :مذکورہ صورت کا خلاصہ یہ ہےکہ جب کوئی گاہک آرڈردیتاہے تو کمپنی اسے اگلاآرڈردینےپر پہلے آرڈردینے کا دس فیصد رعایت دینے کاوعدہ کرتی ہے،لہذادوسرا آرڈر دینے پر کمپنی کے ذمے ہے کہ وہ اپنے وعدے کو پوراکرے۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved