- فتوی نمبر: 19-375
- تاریخ: 25 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
1۔کیا پریشانیوں کی آمداوربہت اچھے روزگار کا چھن جانا صرف گناہوں کی وجہ سے ہوتا ہے؟
2۔ایسا ہو تو علاج؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔2۔صرف گناہوں کی وجہ سے ہونا ضروری نہیں بلکہ آزمائش کے لیے بھی ایسا ہوجاتا ہے۔بہرحال جوبھی وجہ ہو ایسی حالت میں خصوصی طور پر اللہ تعالی کی طرف متوجہ ہونا چاہیے اورتوبہ واستغفار بھی کرنی چاہیے حدیث پاک میں ہے:
من لزم الاستغفار جعل الله له من کل هم فرجا ومن کل ضيق مخرجا ورزقه من حيث لايحتسب
ترجمہ:جو توبہ واستغفار کولازم پکڑلے اللہ اس کےلیے ہر پریشانی سے راستہ نکال دیتے ہیں اور ہر تنگی میں سے وسعت پیدا فرمادیتے ہیں اوراسے وہاں سے رزق دیتے ہیں جہاں سے اس کا گمان بھی نہیں ہوتا
© Copyright 2024, All Rights Reserved