• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

گردے ،کپورے کاحکم

استفتاء

گردے کپورے مرد و عورت کھا سکتے ہیں؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ عورت نہیں کھا سکتی، کچھ کہتے ہیں کہ دونوں نہیں کھا سکتے۔ جبکہ قرآن میں اس کو حرام نہیں کیا گیا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

گردے مرد اور عورت دونوں کھا سکتے ہیں۔ جبکہ کپورے نہ مرد کھا سکتا ہے اور نہ عورت کھا سکتی ہے۔ کپورے کی حرمت اگرچہ قرآن میں مذکور نہیں لیکن حدیث میں مذکور ہے۔

فہم حدیث (352/3) میں ہے:

عن مجاهد قال كره رسول الله صلى الله عليه و سلم من الشاة سبعاً: المرارة و المثانة و الغدّة و الحَيَا و الذكر و الأنثيين و الدم. (كتاب الآثار لمحمد)

ترجمہ: (تابعی) مجاہد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ بکری کے (بلکہ کسی بھی حلال جانور کے) سات اعضاء کھانے کو ناجائز فرماتے تھے یعنی پتہ اور مثانہ اور غدود اور جانور کی شرمگاہ اور آلہ تناسل اور خصیے (یعنی کپورے) اور خون۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved