- فتوی نمبر: 20-190
- تاریخ: 27 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
نبوت کے جھوٹے دعویدار یا توہین رسالت کے مرتکب شخص کو اگر کوئی مسلمان قانون ہاتھ میں لے کراز خود قتل کردے تو ایسے مسلمان شخص کے بارے میں شریعت مطہرہ کا کیا حکم ہے؟مفصل جواب ارشاد فرمائیں
وضاحت مطلوب ہے:یہ سوال کون پوچھ رہا ہے اورکس لیے پوچھ رہا ہے؟کیا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے یہ سوال ہے ؟یا عام آدمی اپنی دلچسپی کےلیے سوال کررہا ہے؟
جواب وضاحت:یہ سوال میں نے اپنی ذاتی رہنمائی کےلیے پوچھا ہے کیونکہ عوام الناس میں اس حوالے سے میں بہت متضاد آراء دیکھی ہیں اس لیے سوچا کہ دارالافتاء سے رہنمائی حاصل کرلوں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ مسئلہ کی تحقیق کےلیے آپ حضرت ڈاکٹر مفتی عبدالواحدصاحبؒ کی تالیف’’توہین رسالت کا مسئلہ اورعمارخان‘‘جو’’عمارخان کانیا اسلام اوراس کی سرکوبی ‘‘نامی کتاب کےضمن میں دستیاب ہے کا صفحہ 259تا 261 مطالعہ کرلیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved