استفتاء
اس مسئلے کے بارے میں کہ جب ہماری مسجد کے قاری صاحب نہیں ہوتے تو ایک صاحب جو مدرسے میں تین یا چار سال پڑھے ہوئے ہیں وہ نماز پڑھاتے ہیں۔ لیکن ان کی قراءت میں یہ غلطی ہے کہ وہ ح کی جگہ خ اور ثا کی جگہ س اور زاء کی جگہ ذال یا اس کے برعکس پڑھتے ہیں۔ اس کے علاوہ جب وہ قراءت شروع کرتے ہیں تو جسم کے درمیانی حصے کو مسلسل ہلاتے رہتے ہیں (آگے پیچھے)، جب تک قراءت جاری رہتی ہے یہ ہلنا جلنا جاری رہتا ہے۔ تو کیا ایسی صورت میں نماز ہوجاتی ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں پیار محبت سے آپ ان صاحب کی ادائیگی درست کرا دیجئے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved