• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

حبیب بینک میں ملازمت کرنے والے شوہر کے پیسوں سے بیوی کا زکوۃ اداکرنا

استفتاء

میرے شوہر حبیب بینک میں جاب کرتے ہیں ،مجھے زکوۃ ادا کرنی ہے ۔کیا میں شوہر کے پیسوں سے زکوۃ ادا کر سکتی ہوں؟ اگر نہیں ادا کر سکتی تو مجھے کیسے پیسے حلال کرنے ہیں کہ اس پیسے سے زکوۃ ادا کر سکوں ؟اس کے علاوہ کوئی انکم کا ذریعہ نہیں۔

مزید وضاحت:میرے شوہرجوبلی انشورنس میں بزنس سیل ایزیکٹوڈائریکٹرہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں آپ کے شوہر کی کمائی چونکہ ناجائز ہے اس لئے آپ کے لئے اپنے شوہر کی کمائی کے پیسوں سے زکوۃ ادا کرنا درست نہیں ۔البتہ یہ صورت ممکن ہے کہ آپ کاشوہرآپ کوکچھ چیزیں (کھانے پینےکی یاکپڑےوغیرہ) خریدکرآپ کو ہدیہ کردیاکرے اورآپ یہ چیزیں زکوۃ کی نیت سے کسی مستحق کو دیدیاکریں۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved