- فتوی نمبر: 4-105
- تاریخ: 20 جولائی 2011
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
کارڈیکس کلینک میں مارکیٹنگ اور نزنس پرموشن کے لیے درج ذیل صورتیں ہوتی ہیں:
1۔ شکریے کے خطوط: جو مریض کسی ڈاکٹ کے حوالے/ ریفرنس سے آئے ہوں ان ڈاکٹر صاحبان کو شکریہ کا خط بھیجا جاتا ہے اور کارڈیکس کلینک کا معیار بڑھانے کے لیے تجاویز کا خیر مقدم کیے جائے کا بتایا جاتا ہے۔ نیز ان سے کمیشن کا کوئی معاملہ نہیں۔
2۔ تحائف: بال پوائنٹ، وال کلاک، ٹی میٹ، سینئر ڈاکٹر حضرات کو بھجوائے جاتے ہیں۔ ان تحائف کا مقصد صرف یہ ہے کہ ان کو کارڈیکس کلینک یادر ہے کہ یہ لوگ بھی ٹیسٹ کرتے ہیں۔
3۔ میڈیکل کانفرنس: کانفرنس کے شرکاء کے لیے مختلف ہدایا مثلاً کی رنگ یعنی چابی کے چھلے وغیرہ بنوا دیے جاتے ہیں۔ بدلے میں کانفرنس کے اندر کارڈیکس کلینک کے نینر لگا دیے جاتے ہیں۔ کیا ہمارا مارکیٹنگ کے لیے درج ذیل صورتیں اختیار کرنا جائز ہیں ؟
الجواب
مارکیٹنگ کے لیے مندرجہ بالا صورتیں اختیار کرنا جائز ہیں۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved