استفتاء
کیا حیض کے دنوں میں برکات مکیہ اور قصیدہ طوبیٰ پڑھ سکتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
قصیدہ طوبی میں اللہ تعالی کے اسماء گرامی کو منظوم کیا گیا ہے جبکہ برکات مکیہ میں درود و سلام کے مختلف صیغے جمع کیے گئے ہیں ان میں قرآن پاک کی آیات نہیں ہیں اس لئے حیض کے دنوں میں برکات مکیہ اور قصیدہ طوبیٰ پڑھناجائز ہے
سنن ترمذی (1/129) میں ہے:
عن ابن عمرعن النبي صلى الله عليه وسلم قال لا تقرا الحائض والجنب شيئا من القران
شامی (1/484) میں ہے:
الحيض يمنع صلاة وصوما ودخول المسجد والطواف وقراءة قرآن ومسه
(ولا باس) لحائض وجنب (بقراءة ادعية ومسها وحملها وذكر الله تعالى وتسبيح)
© Copyright 2024, All Rights Reserved