• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

حیض کے متعلق سوال

  • فتوی نمبر: 16-89
  • تاریخ: 15 مئی 2024

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مجھے حیض عام طور پر پاکی کے 19 یا 20 دن گزرنے کے بعد آتا ہے ،اگر ایک مہینے دس تاریخ کو آیاتو اگلے مہینے 7یا 8 تاریخ کو آئے گا اور ایام حیض 8 سے 9 تک ہوتے ہیں۔پچھلے مہینے مجھے 5 جون کو مغرب سے پہلےحیض  آیا تھا اور بس 6 دن رہا اور 12 جون کو فجر میں پاک ہوئی اور اس مہینے مجھے پاکی کے 16 دن گزرنے کے بعد 28 جون کو تقریبا صبح فجرکے وقت دھبہ لگا مگر اس کے بعد پورا دن کچھ نہیں آیا، چونکہ یہ میرےحیض کی تاریخیں نہیں تھیں،اس لیےمیں نمازیں پڑھتی رہی پھراگلے دن ہفتہ کو ظہر کے بعد دوبارہ دھبہ لگا اور پھر ختم ہوگیا بالکل اور میں نارمل روٹین سے نماز وغیرہ پڑھتی رہی،پھر یکم جولائی کو عصر میں عام روٹین کے حساب سے براؤن شروع ہوا جیسے پہلے ہوتا تھااور 2یا 3دن کےبعد سرخ تیزہوجاتاتھا۔اب یہ میرےعام حیض کی طرح  دن تھےاور یکم جولائی تک میری پاکی کے 19 یا 20 دن گزر چکے تھے۔

اب یہ ہے کہ میرے ایام ختم ہوں گے تو دس دن سے وقت اوپر چلا جائے گا، پیر کی صبح دس دن پورے ہوتے ہیں تو کیا پھر میں پچھلی ترتیب کے حساب سے 28 جون سے شمار کرکے باقی چار دن کی نماز قضا کروں اورحیض یکم جولائی ہی سے شمار ہوگا اور اس کے آگے سے 10 دن شمار کروں؟

وضاحت مطلوب ہے:کہ جون سے پچھلے مہینے کی پاکی اور ناپاکی کی کیا ترتیب تھی؟

جواب وضاحت: جون سے پہلے 6مئی کوحیض کےایام شروع ہوئے تھےعشاء کے وقت اور 15 مئی مغرب میں ختم ہوگئے تھےپھر 5جون کو مغرب سے پہلےایام حیض شروع ہوئے  اور 12 جون کو فجر میں ختم ہوئے ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں طہر کی عادت کے 21 دن ہیں،اور ماہواری کی عادت کے  6دن9گھنٹے ہیں،21 دن پاکی کی عادت کے حساب سے 12جون فجر سے لے کر تین جولائی کی فجر تک 21 دن پاکی کے ہیں اور 10 جولائی فجر +9گھنٹے ماہواری کے شمار ہونگے۔اگر آگے خون جاری رہے اور 15دن یا زائد کا وقفہ نہ آئے تو آپ21 دن پاکی اور 6دن 9گھنٹے کے حساب سے ماہواری شمار کریں۔

توجیہ:

عشاء:6مئی تا 15 مئی مغرب تک خون(کل9دن سے تھوڑا) کم

مغرب 15مئی تا 5جون مغرب تک پاکی (کل21دن) مغرب 5جون تا 12جون فجر تک خون (کل6دن+9گھنٹے)

فجر 12جون تا 28جون فجر تک پاکی(کل16دن )

فجر 28جون تا 9جولائی تاحال خون جاری/ظہر(کل11دن +8گھنٹے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved