- فتوی نمبر: 17-369
- تاریخ: 17 مئی 2024
استفتاء
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
میرے پیریڈ کے شروع کے دو تین ایسے ہوتے ہیں کہ اس میں ایس ا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے خون آرہا ہو لیکن وہ خون ایسا ہے کہ کوئی ٹشو پیپر بالکل باہر کی طرف رکھیں تو اس پر لگتا ہے، بہتا نہیں اور نہ ہی کپڑے پر لگتا ہے، دو تین دن کے بعد باقاعدہ خون جاری ہو جاتا ہے ۔ اور کل ایام ملا کر دس دن سے پہلے ختم ہو جاتے ہیں۔ تو ایسی صورت میں نماز کا کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں جب پہلی مرتبہ آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ خون آرہا ہے اور وہ ٹشو پیپر پر لگتا بھی ہے تو اسی وقت سے ماہواری (پیریڈ) کی ابتداء سمجھی جائے گی اور نماز پڑھنا ممنوع ہو گا۔
حاشية ابن عابدين (1/ 284)
الحيض … ( وركنه بروز الدم من الرحم ) أي ظهوره منه إلى خارج الفرج الداخل فلو نزل إلى الفرج الداخل فليس بحيض في ظاهر الرواية.
محيط برہانی (1/284)
يجب أن يعلم بأن حكم الحيض والنفاس والاستحاضة لا يثبت إلا بخروج الدم، وظهوره هذا هو مذهب أصحابنا وعليه عامة مشايخنا …. ويستوي في جميع ما ذكرنا من دم الحيض والنفاس والاستحاضة أن تكون كثيراً سائلاً أو قليلاً غير سائل.
© Copyright 2024, All Rights Reserved