• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

حیض کی ایک صورت

  • فتوی نمبر: 11-291
  • تاریخ: 25 مارچ 2018

استفتاء

مجھے دسمبر کی 2تاریخ کو ماہانہ ماہواری  آنی تھی جو کہ 12یا 13دسمبر کو  آئی 19تاریخ کو میں پاک ہوئی اس کے بعد جنوری کی 11تاریخ کوperiodsہوئے اور 21تاریخ کو میں نہائی ،میں نہا تو لی لیکن میں پاک نہیں ہوئی (دس دن پورے کرلیے )اس دوران کبھی کبھار داغ لگتارہا ۔30 تاریخ کو ٹھیک طرح بلیڈنگ شروع ہو گئی اور 31جنوری کو بہت زیادہ بلیڈنگ ہونے لگی جو کہ 6دن مسلسل رہی ۔اس کے بعد فروری کی 12کو داغ لگنے لگاجو کہ 3سے 4دن رہا اور 18فروری کو میں نے نہا کر نماز پڑھی۔18فروری سے 1مارچ تک مجھے بلیڈنگ نہیں ہوئی ۔پھر 2مارچ کو ٹھیک بلیڈنگ شروع ہو گئی اور 11کو نہا کر نماز پڑھی ۔ اب 16مارچ سے پھر ماہواری ہو رہی ہے تو  آیا میں نماز پڑھوں گی کہ نہیں؟

وضاحت مطلوب ہے کہ :

نومبر میں کس تاریخ کو خون بند ہوا تھا ؟اور دسمبر میں کس تاریخ سے خون  آنا شروع ہوا ؟

جواب وضاحت:

10نومبر کو پاک ہوئی پھر 12دسمبر کو دوبارہ خون  آنا شروع ہوا ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں  آپ کی عادت 7دن حیض اور 32دن پاکی کی ہے اس لحاظ سے 12دسمبر تا 18دسمبر حیض کے 7دن ہوئے،پھر جنوری کی 19تاریخ تک 32دن پاکی کے ،اور 20جنوری تا 26جنوری 7دن ناپاکی کے ہوئے، پھر 2جنوری تا 27فروری 32دن پاکی کے ،اور 28تا 6مارچ 7دن ناپاکی کے ہوئے ۔ آئندہ اگر یہی صورت برقرار رہے تو اپریل کی 7 تاریخ تک 32دن پاکی کے شمار کرکے 8اپریل سے 14اپریل تک7د ن ناپاکی کے شمار کریں ۔خلاصہ یہ کہ جب تک یہی صورت ہو یعنی پندہ دن مکمل پاکی کے نہ ملیں اس وقت تک  آئندہ کے لیے 32دن پاکی اور سات دن ناپاکی کے لحاظ سے حساب لگائیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved