- فتوی نمبر: 11-16
- تاریخ: 19 فروری 2018
استفتاء
ایک عورت کے پیریڈز کا نظام کچھ عرصہ سے خراب ہو گیا ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
اگست میں 23 تا 28 اگست 6دن خون آیا پھر 19دن پاک رہی (پہلے بھی تقریبا ایسا ہی ہوتا تھا)پھر17 تا24ستمبر اسے 8دن خون آیا پھر 12دن تک اسے پاکی رہی 12دن بعد اسے 6تا 24 اکتوبر 20دن خون آیا۔20دن خون کے بعد وہ 30دن تک پاک رہی پھر اسے نومبر میں 24تا 29نومبر 6دن خون آیا ۔اس کے بعد 12دن پاکی رہی اور 11دسمبر سے 18دسمبر تک 7دن خون آیا پھر ایک دن پاک رہنے کے بعد ابھی 20دسمبر تک اسے خون جاری ہے۔
اس کے مطابق وضاحت کردیں کہ وہ عو رت نماز کب پڑھے گی ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں عورت کی سابقہ عادت (6دن حیض اور 19دن پاکی )کے مطابق 17تا22ستمبر 6دن حیض شمار ہو ں گے اس کے بعد 23ستمبر تا 11اکتوبر 19دن پاکی کے شمار ہوں گے۔ پھر 12اکتوبر تا17اکتوبر 6دن حیض کے شمار ہوں گے اور 18اکتوبر تا 23نومبر 37دن پاکی کے شمار ہوں گے پھر 24تا 29نومبر6دن حیض کے شمار ہوں گے اور 30نومبر تا 18دسمبر 19دن پاکی کے شمار ہوں گے۔
پھر 18دسمبر کے بعد جب پیریڈ خراب رہے 6دن حیض کے اور 19دن پاکی کے شمار ہوں گے ۔
نوٹ : مذکورہ صورت میں عورت کی عادت 6دن حیض اور 19دن طہر ہے ۔اگرچہ درمیان میں عورت کو ایک مرتبہ 30دن کی پاکی رہی ہے۔کیونکہ طہر یعنی پاکی سے عادت تبدیل ہونے کیلئے یہ شرط ہے کہ پاکی کے شروع یا درمیان یا آخر میں استحاضہ کا خون نہ ہوجبکہ مذکورہ صورت میں 30دن پاکی سے پہلے 7دن استحاضہ کے ہیں۔لہذا اس 30دن پاکی سے عادت تبدیل نہ ہو گی بلکہ سابقہ عادت (یعنی 19دن پاکی کے اور 6دن حیض کے) برقرار رہے گی ۔
ذخرالمتأ ہلین ص16 میں ہے:
والطهر الصحیح … (ولایشوبه )ای یخالطه (دم)اصلا لا فی اوله ولا فی وسطه ولا فی اخره.فلو کان الطهرخمسة عشر لکن خالطه دم صار طهر ا فاسد ا کما لو رأت المبتدأة احد عشر یوما دما وخمسة عشر طهرا ثم استمر بها الدم…والطهرصحیح ظاهرا…لکنه فاسدا معنی…فهو(ای الیوم الحادی عشر) من جملة الطهر فقد خالط هذا الطهر دم فی اوله ففسد،فلاتثبت به العادة۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved