• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

حیض کی حالت میں آیت شفا، آیت الکرسی، اور دم درود کے لیے قرآنی آیات پڑھنے کا حکم

  • فتوی نمبر: 10-179
  • تاریخ: 15 اکتوبر 2017
  • عنوانات: >

استفتاء

1۔ حیض کے دنوں میں کیا آیت شفا، آیت الکرسی اور دعا کے لیے یا دم کرنے کے لیے قرآنی آیت پڑھ سکتے ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ قرآن پاک کی وہ آیات یا سورتیں جو دعا یا اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا پر مشتمل ہیں جیسے سورۂ فاتحہ، معوذتین، آیت الکرسی وغیرہ، ایسی آیات اور سورتوں کو دعا یا اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کی نیت سے حالتِ حیض میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔نیز اس طرح کی آیات اور سورتوں کو یا آیاتِ شفاء کو شفاء اور دم کی نیت سے بھی پڑھ سکتے ہیں۔

فتاویٰ شامی (1/532) میں ہے:

فلو قرأت الفاتحة على وجه الدعا أو شيئاً من الآيات التي فيها معنى الدعاء و لم ترد القراءة لا بأس به.

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved