• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

حیض کی حالت میں قران پڑھنا

استفتاء

1۔حیض کے دنوں میں قرآن پاک پڑھنا درست ہے کہ نہیں۔مفتی صاحب میرے پاس کچھ مستورات قرآن پاک پڑھنے کے لیے آتی ہیں وہ کہتی ہیں کہ حیض کے دنوں میں قرآن پاک پڑھ سکتے ہیں اسکی دلیل میں وہ یہ کتاب پیش کرتی ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ حیض میں بھی پاک ہونے کیلئے غسل کی ضرورت ہوتی ہے۔جیسا کہ جنابت سے پاک ہونے کیلئے غسل کی ضرورت ہوتی ہے۔جنبی کیلئے قرآن پاک پڑھنا جائز نہیں۔تو اسی درجہ کی ناپاکی یعنی حیض میں بھی جائز نہیں ہونا چاہئے ۔اسی سے متعلق خود آپ کے مسائل والی کتاب میں تین حدیثین مذکور ہیں۔جو اگر ضعیف بھی ہو تب بھی مل کر ان میں قوت پیدا ہو جاتی ہے۔فقہاء اور محدثین کا ضابطہ ہے۔لہذا حائضہ کیلئے قرآن نہ پڑھنا ہر اعتبار سے حدیث پر عمل ہے۔اگر حدیث کو نہ لیں تو قیاس سے یہ حکم ثابت ہوا جبکہ حدیث میں یہ کہیں نہیں آیا کہ حائضہ قرآن پڑھ سکتی ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved