- فتوی نمبر: 13-83
- تاریخ: 21 ستمبر 2018
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایام حیض میں آیۃ الکرسی ،منزل ،قرآنی لمبی دعائیں پڑھ سکتے ہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
۱۔ وہ آیات جن میں حمد وثنا ء کا معنی ہے یا تعوذ کا معنی ہے یا آیات شفاء ہیں انہیں ان کے معنی ومفہوم کی نیت سے پڑھا جائے تو اس کی گنجائش ہے۔
۲۔ منزل میں بہت سی آیات ایسی ہیں جن میں مذکورہ بالا معنی نہیں ہیں اس لیے حالت حیض میں منزل پڑھنے کے بارے میں فی الحال ہمیں تردد ہے کہ اس کی گنجائش ہے یا نہیں ؟اس لیے اس بارے میں دیگر اہل علم سے رابطہ کریں ۔
نوٹ: جن آیات کو نہ پڑھنے کا حکم ہے یہ تب ہے جب پوری آیت کو مسلسل پڑھے اگر تو ڑ توڑ کر پڑھے تو کوئی سی آیت بھی پڑھ سکتے ہیں ۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved