• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

حاجی کےلیے دوقربانیوں کاحکم

  • فتوی نمبر: 15-367
  • تاریخ: 13 مئی 2024

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

حج کرنے والے پر ایک قربانی لازم ہے یا دو؟کیونکہ کسی سے سنا ہے کہ حج کرنے والے پر دو قربانیاں لازم ہیں ۔کیا یہ بات ٹھیک ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

حج کرنے والا اگر قربانی کے دونوں میں مقیم ہو (یعنی منی آنے سے پہلے پندرہ دن مکہ میں رہ چکا ہو)اور صاحب نصاب بھی ہوتو اس کے ذمے دو قربانیاں ہیں ایک حج کی اور دوسری مالداری کی ۔اور اگر قربانی کے دونوں میں مقیم نہ ہو یا صاحب نصاب نہ ہو تو پھر صرف حج کی قربانی ہے مالداری کی قربانی واجب نہیں ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved