• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

حاجی پر قربانی واجب ہےیا نہیں؟

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص آٹھ ذی الحجہ سے ایک ہفتہ پہلے حج کے لیے جارہا ہے اور وہاں مسافر ہو گیا ہے کیا اس صورت میں بقر عید کی قربانی بھی کرے گا یا نہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں یہ شخص چونکہ عید کے دنوں میں مسافر رہے گا اس لیے اس شخص پر بقر عید کی قربانی واجب نہیں ۔

لما في الشامية(166/2)

فتجب التضحية علي کل حرمسلم مقيم بمصر او قرية او بادية

وايضافي البدائع الصانع(318/4)

فلاتجب علي المسافر لانها لا تتادي بکل مال ولا تجب الاضحية علي الحاج واراد بالحاج المسافر فاما اهل مکة فتجب عليهم الاضحية

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved