- فتوی نمبر: 17-140
- تاریخ: 17 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > نماز > جمعہ کی نماز کا بیان
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مفتی صاحب اگر یوم العرفہ جمعہ کے دن ہوتو جو حجاج کرام میدان عرافات میں موجود ہوں تو وہ جمعہ کی نماز پڑھیں گے یا ظہر کی۔ اس بارے میں جمہور فقہاء احناف کے ہاں مفتی به قول کیا ہے؟ رہنمائی فرمائیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر یوم العرفہ جمعہ کے دن ہو تو جو حجاج کرام میدان عرفات میں موجود ہوں وہ جمعہ کی نماز نہیں پڑھیں گے بلکہ ظہر کی نماز پڑھیں گے، کیونکہ میدان عرفات ایک خالی میدان ہے وہ کوئی بستی نہیں ہےجس کی وجہ سے حج کے دنوں میں بھی اسکی حیثیت شہر کی نہیں بنتی۔
في الغنية الناسك ص(151)
ولا يصح أداء الجمعة بعرفة اتفاقا،لانه فضاء
© Copyright 2024, All Rights Reserved