• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

حج کی قربانی کے علاوہ دوسری قربانی کس پر واجب ہے؟

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حج پر جانے والے احباب کے لئے حج کی قربانی کے علاوہ مزید کس صورت میں قربانی کرنا واجب ہوگی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جس صورت میں حج پر جانے والا صاحب نصاب ہو اور قربانی کے دنوں میں مقیم ہویعنی منی کی طرف نکلنے سےپہلے مکہ مکرمہ میں 15 دن رہ چکا ہو، اس صورت میں حج کی قربانی کے علاوہ قربانی بھی اس پر واجب ہوگی۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved