- فتوی نمبر: 5-195
- تاریخ: 13 ستمبر 2012
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
کیا جو جانور حلال ہے اس کی ہر چیز حلال ہے؟ اور اگر نہیں تو جو جزء مکروہ یا حرام ہے اس کی تعیین فرمائیں،
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
حلال جانور کی مندرجہ ذیل سات چیزوں کا کھانا جائز نہیں۔
(1)پتہ (2) مثانہ (3) غدود (4) شرمگاہ (5) عضو تناسل (6) کپورے (7) خون۔ جیسا کہ حدیث میں ہے:
عن مجاهد قال كره رسول الله من الشاة سبعاً لمرارة المثانة و الغدة والحيا و الذكر و الانثيين و الدم. ( كتاب الأثار)
© Copyright 2024, All Rights Reserved