• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

حلال جانور کی حرام چیزیں

استفتاء

قربانی کے جانور میں کونسا حصہ کھانا جائز ہے اور کونسا حصہ مکروہ  اور حرام ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

حدیث کی رو سے حلال جانور کی یہ سات چیزیں کھانا منع ہے: پتہ، مثانہ، غدود، کپورے، مادہ کی شرمگاہ، نر جانور کی پیشاب کی نالی اور بہتا ہوا خون۔

و في الدر المختار: كره تحريما من الشاة سبع الحياء و الخصية و الغدة و المثانة  والمرارة و الدم المصفوح و الذكر. ( 2/ 749 )

بعض حضرات نے حرام مغز کو بھی اشیاء ممنوعہ میں ذکر کیا ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

 

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved