• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

حلال نیل پالش سے وضو کا حکم

استفتاء

مارکیٹ میں آج کل ایک نیل پالش، حلال نیل پالش کے نام سے دستیاب ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ اس کو لگا کر اس کے اوپر سے وضو درست ہوجاتا ہے۔ کیا یہ بات درست ہے؟

سیمپل کے طور پر ساتھ ایک نیل پالش ارسال کر رہے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ہم نے اپنے دارالا فتاء میں کمپنی ’’786‘‘ کی جو نیل پالش آپ نے بھیجی ہے اس کے بارے میں تجربہ کیا کہ کیا یہ پانی کے سرایت کرنے سے مانع ہے یا نہیں؟ چنانچہ ہم نے اسے ٹشو پیپر پر لگا کر اسے خشک  ہونے دیا پھر اوپر سے پانی ڈالا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ پانی دوسری طرف سرایت کرتا ہے یا نہیں۔

تجربہ سے معلوم ہوا کہ اس میں پانی دوسری طرف سرایت نہیں کرتا خواہ کتنی ہی دیر اس پانی کو اس پر چھوڑا جائے۔ لہٰذا اگر یہ نیل پالش ناخنوں پر لگائی ہو اور اس کے اوپر سے وضو کریں تو وضو نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved