• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

1۔حالت احرام میں بال گرائے یا گرگئے تو کیا لازم ہے؟ 2۔وضو کےبعد سگریٹ پینے سے وضو نہیں ٹوٹتا 3۔عرفات کے دن بجائے مید ان عرفات کے مسجد نمرہ میں ظہر وعصراکٹھی پڑھنے کا حکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

1۔یہ کہ عمرہ یا حج کیلئےاحرام کے دوران ناخن یا بال وغیرہ کاٹنا ممنوع ہے لیکن اگر عمرہ یا خصوصا8-9-10 ذی الحجہ یعنی کہ مسلسل 3 یوم تک احرام میں وضو کے یا داڑھی میں خلال کے دوران یا کسی غیردانستہ طور پر یا ازخود بال گرنے کے کیا احکام ہیں ؟

2۔عام طور پر لوگ وضو کے دوران سگریٹ پینے کے بعد نماز سے پہلے تازہ وضو کی بجائے صرف منہ کی کلی پر اکتفا کرکے نماز ادا کرلیتےہیں۔ عمرہ خصوصا حج کے ابتدائی3 دن مسلسل احرام کی صورت میں سگریٹ پینے کے مسائل کی بابت شرعی احکام سے مستفید فرماویں؟

3۔وقوف عرفات کے دن  منی سے میدان عرفات میں جانے کی بجائے اگر براہ راست مسجد نمرہ میں جاکر ظہر و عصر اکھٹی ادا کرنے کے بعد مسجد کی عرفات والی حدودہی میں وقوف کرنے اور مغرب کے وقت مغرب ادا کئے بغیر مزدلفہ جانے کی بابت شرعی احکام سے آگاہ فرماویں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔اگر وضو کرتے ہوئے یا کسی طرح سریا داڑھی کے تین بال گرگئے تو ایک مٹھی گیہوں دے دے اور اگر خود اکھاڑے تو ہر بال کے بدلہ میں ایک مٹھی دے اور اگر تین بال سے زائد اکھاڑے تو آدھا صاع صدقہ کرے۔

2۔سگریٹ پینے کے بعد تازہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں البتہ نمازشروع کرنے سے پہلے سگریٹ کی بو زائل کرنا ضروری ہے۔

3۔ایسا کرسکتے ہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved