- فتوی نمبر: 5-279
- تاریخ: 15 جون 2013
- عنوانات: عبادات > حج و عمرہ کا بیان > جنایات کا بیان
استفتاء
حالت جنابت میں حج یا عمرہ کا احرام باندھ سکتا ہے یا نہیں؟ مثلاً ایک شخص کو دوران سفر احرام باندھنے سے پہلے یا ائر پورٹ پر احتلام ہوگیا۔ غسل کے لیے انتظام نہ ہونے کی وجہ سے فلائٹ کے جلدی روانہ ہونے کی وجہ سے وقت کی قلت ہے۔ جس وجہ سے غسل نہیں کرسکا حتی کہ جہاز میں بیٹھ گیا۔ اب وہ شخص کیا کرے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
احرام کہتے ہیں حج یا عمرہ کی نیت کر کے تلبیہ کہنا اور اس کے لیے پاکی شرط نہیں۔ اس لیے اگر حالت جنابت میں احرام باندھ لیا تو بھی صحیح ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved