- فتوی نمبر: 8-181
- تاریخ: 08 فروری 2016
- عنوانات: عبادات > منتقل شدہ فی عبادات
استفتاء
علمائے کرام سے سنا ہے کہ داڑھی اگر گھنی ہو تو وضو کے دوران کھال تک پانی پہنچانا ضروری نہیں۔ اور اگر چھدری ہو تو ضروری ہے۔ ایک سوال یہ ہے کہ ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ ہماری داڑھی گھنی ہے یا چھدری؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر داڑھی کے بالوں کے درمیان سے چہرے کی کھال نظر آتی ہو تو ایسی داڑھی ہلکی اور چھدری ہے۔ اور جس داڑھی کے بالوں کے درمیان سے چہرے کی کھال نظر نہ آتی ہو، تو ایسی داڑھی گھنی داڑھی ہے۔
اللحية الخفيفة و هو ما يشاهد منه البشرة اللطيفة. (عناية: 1/ 46)
في نور الإيضاح: اللحية الكثيفة و هي التي لا تری بشرتها. (امداد الاحكام: 1/ 344)
© Copyright 2024, All Rights Reserved