• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

حمل کے ڈرسے بچہ دانی نکلوانا یا رحم کی نالیاں بند کرانا

بوجہ ڈر حمل عورت کی بچہ دانی کا آپریشن کرادینا جائز ہے۔ یا ناجائز؟ کیا یہ قدم اولاد کے قتل کے زمرے میں آتاہے؟ حمل سے پہلے دیگر تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے۔

وضاحت : میری پہلی بیوی فوت ہوچکی ہے جسے میری اولاد ہے ،جو اب جوان ہوچکی ہے۔ اور میں اب نئی شادی کرنا چاہتاہوں اور جس عورت سے شادی کرناچاہتاہوں اس کی بھی اولاد ہے  ، اب مجھے اولاد کی مزید خواہش نہیں ہے جب کہ میر ی عمر 65 سال اور اس عورت کی عمر 50 سال ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

حمل کے ڈرسے آپریشن کے ذریعہ بچہ دانی نکلوانے کی صورت ہو یا رحم کی نالیاں بند کرانے کی صورت ہو جائز نہیں التبہ کوئی

معتبر وجہ ہوتو حمل سے بچنے کے لیے مانع حمل تدابیر اختیار کرنا شرعاً جائز ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved