• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

حمل کے لیے ای،سی،پی دوائی کا استعمال

استفتاء

ایک مسئلہ کے بارے میں قر آن وسنت کی روشنی میں راہنمائی فرمائیں:

بعض خواتین بیماری یا چھوٹے بچوں کی پرورش وغیرہ عذر کی وجہ  سے فی الحال حمل (pregnancy)سے گریز کرنا چاہتی ہیں،اس مقصد کے لیے مارکیٹ میں دوطرح کی گولیاں ملتی ہیں ۔

1۔عام گولیاں جنہیں برتھ کنٹرول پلز (birth control pills)کہاجاتا ہے۔یہ گولیاں روزانہ کھانی پڑتی ہیں۔ورنہ ان کی افادیت کم ہو جاتی ہے اور حمل کا خطرہ بڑھ جاتاہے۔ بعض عورتوں کو یہ گولیاں کھانے سے چکر اور سردرد وغیرہ کی شکایت بھی ہو جاتی ہے ۔

2۔ای ۔سی ۔پی۔(Emergency contraceptire pills)انہیں morning after pills بھی کہا جاتا ہے۔یہ گولیاں روزانہ نہیں کھانی پڑتیں بلکہ Intercourceکے بعد ایک مخصوص وقت کے اندر کھانی ہوتی ہیں۔چونکہ چھوٹے بچوں کے ساتھ روزانہ کی پابندی جبکہ سردرد وغیرہ کی شکایت بھی ہو جاتی ہو ایک مشکل کام ہے ۔اس لیے عموماخواتین، ای ۔سی ۔پی۔کو ترجیح دیتی ہیں ۔

ایک خاتون نے بتایا ہے کہ ای ۔سی ۔پی۔ کھانا جائز نہیں ہے۔سوال کے ساتھ ای سی پی کے بارے میں انٹرنیٹ سے نکالا ہوا مواد لف ہے  آپ ہمیں بتائیں کہ  آیا یہ گولیاں کھاناجائز ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

انٹرنیٹ سے نکالے ہوئے منسلکہ مواد کے مطابق ای سی پی عمل کے بارے میں ماہرین کی  آراء مختلف ہے ایک رائے یہ ہے کہ یہ عام برتھ گولیوں کی طرح کام کرتی ہیں یعنی عورت کے جسم میں بیضہ انثی کااخراج کو روک دیتی ہے یا موخر کردیتی ہے جس کی وجہ سے منی کا بیضہ انثی سے ملاپ نہیں ہو پاتا اگر ای پی سی کا عمل واقعی یہی ہوتو سوال میں مذکورہ وجوہات کے مطابق ای سی پی کو کھانا جائزہو گا ۔ دوسری رائے یہ ہے کہ ای سی پی کرم منی کے بیضہ انثی کے ملنے سے مانع نہیں ہوتی البتہ بڑھوتری شروع ہونے کے لیے انہیں ضرورت ہوتی ہے کہ وہ ملاپ کے بعد رحم کی دیوار سے چپک جائیں ۔اسی سی پی رحم کی دیوار میں لزوجت پیدا کردیتی ہے جس کی وجہ سے ملاپ شدہ کرم منی اور بیضہ انثی گر جاتے ہیں ۔کرم منی اور بیضہ انثی میں ہر ملاپ کے بعد ی شروع ہوتی ہے تو جنین کہلاتا ہے ۔جنین کا اسقاط مکروہ تحریمی ہے ۔لہذا ملاپ کے بعد بڑھوتوی شروع ہونے سے قبل کرم منی بیضہ انثی کو گرانا مکروہ تنزیہی ہے ۔

چونکہ ماہرین کی  آراء میں سے کسی ایک کو حتمی قرار دیناہمارے لیے ممکن نہیں ہے اس لیے کراہت تنزیہی سے بچنے کے لیے ای سی پی کھانے سے بچنا بہتر ہے ۔۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved