- فتوی نمبر: 7-273
- تاریخ: 16 مئی 2015
- عنوانات: مالی معاملات > منتقل شدہ فی مالی معاملات
استفتاء
مصنف کا اپنی کتاب کا حق محفوظ کرانا جائز ہے؟
مفتی تقی عثمانی، مفتی عبدالرحیم لاجپوری ،مفتی نظام الدین اعظمی اس کے حق میں ہے۔ جواہرالفقہ میں جو مفتی شفیع صاحب نے لکھاہے، اس کے متعلق مفتی تقی صاحب کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے ان کو کہا تھا کہ اس مسئلہ کو دوبارہ دیکھا جائے، ان کی زندگی میں تو ان کو نہ دکھا سکے، کہ ان کی رائے معلوم کی جاتی۔
آپ کی تحقیق کیا ہے ؟ جزاک اللہ
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ہماری تحقیق یہ ہے کہ حقِ تصنیف محفوظ کرانا جائز نہیں، اس سے متعلق ہمارا تفصیلی مضمون ہماری کتاب "فقہی مضامین” میں دیکھ سکتے ہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved