• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ہر نماز کے سجدے میں والدین کے لیے دعا کرنے کا حکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

1-والدین کے لئے ہر ہر نماز کے سجدے میں رحمت اور مغفرت کی دعا مانگ سکتے ہیں؟

2-فرض ،نفل کے سجدوں میں دعا مانگ سکتے ہیں تو ہر قسم کی دعا مانگ سکتے ہیں ؟پلیز جلدی جواب دیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1-ہر ہر نماز کے سجدے میں والدین کے لئے رحمت اور مغفرت کی دعا مانگ تو سکتے ہیں لیکن بہتر یہ ہے کہ اس طرح کی دعائیں فرض نماز کے سجدوں میں نہ مانگی جائیں بلکہ صرف نفل نمازوں کے سجدوں میں مانگی جائیں۔ نیز رحمت اور مغفرت کی دعائیں بھی عربی زبان میں ہوں۔

2-فرض یا نفل نماز کے سجدوں میں ہر قسم کی دعا نہیں مانگ سکتے بلکہ صرف وہ دعا مانگ سکتے ہیں جن کا سوال بندوں سے نہیں کیا جاسکتا۔

حاشية ابن عابدين (2/261)

وکذا لایأتی فی رکوعه وسجوده بغیر التسبیح علی المذهب وماورد محمول علی النفل۔

 قوله ( محمول على النفل ) أي تهجدا أو غيره  خزائن وكتب في هامشه فيه رد على الزيلعي حيث خصه بالتهجد ا هـ  ثم الحمل المذكور صرح به المشايخ في الوارد في الركوع والسجود وصرح به في الحلية في الوارد في القومة والجلسة وقال على أنه إن ثبت في المكتوبة فليكن حالة الانفراد

وفیه ایضا:باب صفة الصلاة ودعا۔۔بالادعیة المذکورة فی القرآن والسنة لابما یشبه کلام الناس ومالیس فی احدهما ان استحال طلبه من الخلق لایفسد والایفسد۔

چنانچہ احسن الفتاوی جلد نمبر 3 صفحہ 44 میں ہے:

احناف رحمۃاللہ کے ہاں تسبیحات کے بعد دعا نوافل میں کرے ،فرائض میں نہیں ،البتہ فرائض منفردا پڑھ رہا ہو یاجماعت میں مقتدیوں پر ثقیل نہ ہو تو فرائض میں بھی درست ہے ۔

فتاوی محمودیہ جلد نمبر 5 صفحہ 613 میں ہے :

نماز میں رکوع سجدے میں تسبیحات پر ہی کفایت مناسب ہے ،قرآن کریم کی تلاوت سے احتراز کیا جائے ،اگرچہ قرآنی دعا پڑھنے سے بھی نماز فاسد نہیں ہو گی۔ بعض دعائیں حدیث شریف میں آئی ہیں۔ نوافل میں ان کے پڑھنے میں مضائقہ نہیں

نیز فتاوی محمودیہ میں ہی ہے:

سوال: جو الفاظ قرآن و حدیث سے ثابت ہیں،ان کے علاوہ دوسرے الفاظ سے دعا مانگنا نماز کے اندر درست ہے یا نہیں؟

جواب :جب کہ تکلم بکلام الناس نہ ہو تو درست ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved