- فتوی نمبر: 1-65
- تاریخ: 17 جولائی 2005
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
1: اگر ایک آدمی اعلانیہ یہ اقرار کرتا ہے کہ اس کی کمائی حرام ہے تو کیا اگر وہ کسی کو ہدیہ دے یا کوئی اس شخص سے قرض لے تو ان دونوں کے لیے ہدیہ اور قرض استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اگرچہ ہدیہ یا قرض لینے والے خود ضرورت مند بھی ہیں۔
2: اگر کسی شخص کی کمائی میں شک ہے کہ حلال ہے یا حرام تو کیا اس کا ہدیہ یا اس سے قرض لے کر استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اس بارے میں فتوی کیا ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
دونوں صورتوں میں احتیاط یہ ہے کہ ایسے شخص سے قرضہ یا ہدیہ نہ لیا جائے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved