• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

حریم اورتحریم نام رکھنے کاحکم

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا حریم اور تحریم نام نہیں رکھنا چاہیے ؟ میں نے اپنی بیٹیوں کے نام رکھے ہیں ۔ لیکن لوگ کہتے ہیں کہ یہ نام  نہیں رکھنا چاہیے ۔ قرآن  وسنت کی روشنی میں یہ بتائیں کہ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ دونوں نام رکھنا جائز ہے ۔ ان کے مناسب معنی موجود ہیں ۔ چنانچہ لغت میں ہے ۔

تحریم : حرام کرنا ،عزت کرنا،نیت باندھنے کے وقت پہلی دفعہ ہاتھ اٹھا کر اللہ اکبر کہنا (علمی اردو لغت ص 435)

حریم: خانہ کعبہ کی باہر کی دیوار، گھر کی چاردیواری،مکان گھر ،حرم ،حق منصب ،حاجی کا لباس ،احرام  کا لباس (ایضا ص647)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved