استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر پیٹ میں گیس وغیرہ ہو اور اس کو روک کر رکھنا كہ کہیں وضو نہ ٹوٹ جائے اور اسی گیس کی حالت میں نماز پڑھنا شرعاً کیسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
گیس کی شدت اگر اس قدر ہو کہ نماز میں سارا دھیان ہی ا سے روکنے کی طرف لگا رہےتو ایسی صورت میں گیس روک کر نماز پڑھنا مکروہ ہے لیکن یہ تب ہے جب نماز کا وقت نکلنے کا خوف نہ ہو اور نہ ہی بار بار یہ حالت پیش آ رہی ہو
در مختار (2/269) میں ہے :
وصلاته مع مدافعةالاخبثين أو احدهما أوالريح للنهي….مع الكراهة التحريمة
عمدۃالفقہ 2/ 269 میں ہے
پیشاب یا پاخانہ یا دونوں کی شدت یعنی دباؤ معلوم ہوتے وقت یا غلبہ ریح کے وقت نماز میں داخل ہونا مکروہ تحریمی ہےپس ان سے فارغ ہو کر نماز پڑهے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved