• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

حیض کا خون عادت کے دنوں سے پہلے ختم ہوجائے تو  عادت کے دنوں تک چھوڑی ہوئی نمازوں کا  کیا  حکم ہے؟

استفتاء

پوچھنا یہ ہے کہ ایک لڑکی کی حیض کی عادت سات  7 دن ہے اور آٹھویں دن غسل کرتی ہے اب آخری مرتبہ اسے 3یا4 دن حیض آیا اور اس کے بعد نہیں آیا اس لڑکی نے سات دن انتظار کیا اور پھر آٹھویں دن غسل کر لیا سوال یہ ہے کہ اب وہ باقی دنوں کی نماز  قضاء پڑھے یا نہیں؟

وضاحت مطلوب ہے کہ:  4دن حیض آنے کے بعد سے لے کر اب تک کتنے دن ہوگئے ہیں اور کیا ابھی تک دوبارہ خون  آیا ہے یا نہیں آیا؟

جواب وضاحت: 4دن کے بعد اب تک تقریباً ایک ہفتہ ہو گیا ہے اور ابھی تک دوبارہ  خون نہیں آیا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مزید انتظار کریں۔  اگر  تین یا چار دن کے بعد پندرہ دن پورے ہونے سے پہلے دوبارہ خون  نہ آیا تو چار دن کے بعد چھوڑی ہوئی نمازوں کی قضا لازم ہوگی اور اگر پندرہ دن پورے ہونے سے پہلے  دوبارہ خون  آگیا تو سابقہ عادت کے 7دن تک کی نمازوں کی قضا نہیں۔ لیکن اگر سات دن سے زائد کی نمازیں چھوڑی ہوں تو ان کی قضا ضروری ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved