- فتوی نمبر: 12-189
- تاریخ: 14 جولائی 2018
- عنوانات: عبادات > زکوۃ و صدقات
استفتاء
مفتی صاحب ! کیا ایسے شخص کو زکوۃ دی جاسکتی ہے جو کہ اپنے آپ کو ہاشمی کہتا ہو اور یہ کہتا ہو وہ حضرت امیر حمزہ ؓکی اولاد میں سے ہے ؟عام طور پر کتب میں بنو ہاشم میںحضرت عباس ،حضرت عقیل ،حضرت حارث ،حضرت علی کا ذکر ہے کہ ان کی اولاد کو زکوۃ نہیں دی جا سکتی ،حضرت حمزہ کا ذکر نہیں ۔جواب دیکر مشکور فرمائیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جو شخص اپنے آپ کو حضرت امیر حمزہ ؓکی اولادمیں سے کہتا ہے یہ محض اس کا دعوی ہے جو ناقابل اعتبار ہے کیوں کہ مسلم معاشرے میں نہ تو امیر حمز ؓکی اولاد معروف ہے اور نہ ہی تاریخ سے حضرت امیر حمزہؓ سے نرینہ اولاد ثابت ہے ۔لہذا ایسے شخص اگر مستحق زکوۃ ہو تو دے سکتے ہیں۔
کمافی مرأۃ الزمان فی تواریخ الاعیان 3/275:
وقال الشیخ موفق الدین رحمه الله تعالی فی الانساب عن مصعب الزبیری :ان کان لحمزة خمسة اولاد لصلبه:یعلی ، وعمارۃ وامامة وام الفضل وفاطمة ، وماتوا من غیران یعقبوا. ۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved