• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

حضرت عمر، حضرت علی ،حضرت ابوبکر ،حضرت عثمان نام رکھنا کیسا ہے؟

استفتاء

السلام علیکم مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ :

1۔حضرت عمر حضرت علی حضرت ابوبکر حضرت عثمان ایسے نام رکھ سکتے ہیں کہ نہیں؟

2۔ کیا اس طرح  نام رکھنے میں گناہ ہے یا نہیں؟ بے ادبی ہے یا نہیں؟   تحریری جواب چاہیے

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ہمارے عرف میں جب حضرت ابوبکر، حضرت عمر ، حضرت عثمان ، حضرت علی کا لفظ بولا جاتا ہے تو عموماً ذہن ان حضرات صحابہ کرام ؓ کی طرف جاتا ہے جن کے یہ نام ہیں جس طرح حضرت نوح، حضرت موسیٰ حضرت کا لفظ سن کر ذہن عموماً ان انبیائے کرام علیہم الصلوات  والتسلیمات کی طرف جاتا ہے جن کے  نام یہ ہیں  لہٰذا اس طرح  نام رکھنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved