• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ہبہ کی ایک صورت کا حکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک آدمی نے اپنا رہائشی مکان بیچ کر نئی جگہ مکان خریدا اور خریدنے کے وقت اس نئے مکان کی رجسٹری اپنے تینوں بیٹوں کے نام کرا کر مکان ان کودے دیا اگرچہ وہ خود ھبی بیٹوں کے ساتھ ہی رہائش پذیر رہا ۔اب اس کی وفات کے بعد مذکورہ مکان بیٹوں کی ملکیت تصور ہوگا یا اس میں وراثتی حکم جاری ہوگا ؟شرعا راہنمائی فرمائیں

وضاحت مطلوب ہے:

(۱)مکان کس وجہ سے بیٹوں کے نام کروایا ؟(۲)اور کیا زندگی میں انہوں نےمکان کے بارے میں بیٹوں کو کچھ کہا؟جیسے کہ یہ مکان آپ کاہے یا تم اس کے مالک ہو وغیرہ وغیرہ

جواب وضاحت:

بغیر کسی زبردستی یا مجبوری کے اپنی مرضی سے بحالت صحت وہوش وحواس میں مکان بیٹوں کے نام کروایا اور زبان سے اس کے بارے میں کہا بھی کہ یہ مکان تینوں بیٹوں کاہے اس پر کچھ افراد جن کے سامنے یہ بات کہی گئی تھی حیات بھی ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مکان آپ تینوں بھائیوں کا ہو گیا ہے ،اس لیے وراثت میں شامل نہ ہو گا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved