- فتوی نمبر: 15-114
- تاریخ: 15 اگست 2019
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات
استفتاء
حفظ کرنے والی طالبات مخصوص ایام کے دوران قرآن پاک کی تلاوت کر سکتی ہیں یا نہیں ؟اگر نہیں کرتیں تو بھولنے کا قوی اندیشہ ہوتا ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
حفظ کرنے والی طالبات مخصوص ایام کے دوران قرآن پاک کی تلاوت نہیں کرسکتی۔ یاد رکھنے کے لیے دیکھ کر دل میں دہرانہ کافی ہے اور یاد کرنے کے لیے تلاوت سنی جا سکتی ہے ۔
فی الترمذی:رقم الحدیث،131
عن ابن عمر عن النبیﷺ قال :لاتقرأ الحائض ولا الجنب شیئا من القرآن
فی الشامی:1/533
ویمنع حل۔۔۔۔وقراءة قرآن بقصده ومسه ولو مکتوبا بالفارسیة فی اللاصح
قوله(وقراءة قرآن)ای ولو دون آیة من المرکبات لاالمفردات ،لانه جوز للحائض المعلمة تعلیمه کلمة کلمة کماقدمناه۔
مسائل بہشتی زیور جلد نمبر 1 صفحہ 113 میں ہے:
مسئلہ: لڑکی حفظ کر رہی ہو اور اس دوران اس کو حیض آنا شروع ہو جائے تو حیض کے دنوں میں قرآن پاک نہ پڑھے پڑھا ہوا یاد رکھنے کے لیے دو طریقے ہو سکتے ہیں:
۱۔کپڑے وغیرہ سے قرآن پاک کھول کر بیٹھے اور قلم وغیرہ کسی چیز سے ورق پلٹائے اور قرآن پاک میں دیکھ کر دل دل میں پڑھے، زبان نہ ہلائے ۔
۲۔ کوئی تلاوت کر رہا ہو اس کے پاس بیٹھ جائے اور سنتی رہے ،سننے سے بھی یاد ہو جاتا ہے
© Copyright 2024, All Rights Reserved