• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

HPکا ملازم کے ساتھ زبانی معاہدہ کرنا

استفتاء

HPکی طرف سے ملازم رکھتے وقت اس کو اس کی ذمہ داری اور اس کا کام وغیرہ زبانی بتا دیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ملازم سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں کیا جاتا۔

کیا تحریری معاہدہ کرنا ضروری ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ملازم رکھتے وقت اسے زبانی تمام ذمہ داریوں کا بتا دینا کافی ہے تاہم تحریری معاہدہ کر لینا مستحب ہے تاکہ بوقت ضرورت اسے کام میں لایا جا سکے۔

(۱)            القرآن الکریم (البقرہ۲۸۲)  میں ہے:

قال اللّٰه تعاليٰ:ياايهاالذين آمنوا اِذاتداينتم بدين  اِلي أجل مسمي فاکتبوه…ذلکم أقسط عند اللّٰه و أقوم للشهادة و أدني الاترتابوا الا أن تکون تجارة حاضرة تديرونها بينکم فليس عليکم جناح الاتکتبوها… الخ

(۲)           سنن الترمذی باب ماذکر فی الصلح بین الناس رقم (۱۳۵۲) میں ہے:

باب ما ذکر في الصلح بين الناس۔ المسلمون علي شروطهم إلا شرطاً حرّم حلالاً أواحل حراماً۔

(۳)           والشامیۃ (۹/۹)  میں ہے:

وشرطها کون الأجرة والمنفعة معلومتين لأن جهالتهما تفضي إلي المنازعة۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved