• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

HPکا ملازمین کو انعامات دینا

استفتاء

(۱)            HPکی طرف سے ملازمین کو ماہانہ ٹارگٹ پورا کرنے پر سیل کا 2% کمیشن دیا جاتا ہے۔ (۲) اس کے علاوہ عیدین پر ملازمین کو 3000 روپے سے زائد بطور عید الائونس دیا جاتا ہے، جو ان کے عہدوں کے حساب سے کم و بیش ہوتا ہے۔

ملازمین کو مذکورہ بالا مواقع پر انعامات دینا کیسا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۱۔ ملازمین کو ماہانہ ٹارگٹ پورا کرنے پر سیل کا 2% کمیشن دینا جائز ہے۔

۲۔ عیدین پر ملازمین کو عید الائونس دینا جائز ہے۔

(۱)            ایسرالتفاسیر للجزائری: (الجزء الاول، ص۸۹) میں ہے:

قال اللّٰه تعالیٰ (وأحسنوا إن اللّٰه یحب المحسنین) … کما أمرهم بالإحسان فی أعمالهم کافة، و احسان العمل إتقانها و تجویدها و تنقیتها من الخلل والفساد…‘‘

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved