- فتوی نمبر: 19-316
- تاریخ: 24 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > کمپنی و بینک
استفتاء
HPکی طرف سے ملازمین کو دیگر سہولیات کے علاوہ قرضہ دینے کی پالیسی بھی ہے HPکی طرف سے جب ملازم کو قرضہ دے دیا جاتا ہے تو ماہانہ تنخواہ میں سے کٹوتی کر کے قرضہ واپس لے لیا جاتا ہے۔
ملازم کو قرضہ دینے اور قرضہ وصول کرنے کا مذکورہ طریقہ کار شرعاً کیسا ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
HP کی طرف سے ملازم کو قرضہ دینے کی اور قرضے کی وصولی کے لیے ملازم کی تنخواہ میں سے ماہانہ کٹوتی کرنے کی مذکورہ پالیسی شرعاً درست ہے۔
(۱) قال اللہ تعالیٰ: (البقرۃ: ۱۹۵) میں ہے:
’’واحسنوا ان الله یحب المحسنین‘‘۔
(۲) قال تبارک و تعالی:(البقرۃ/۲۷۵) میں ہے:
احل اللّٰه البیع و حرم الربوا۔
(۳) تفسیر المظہری: (۱/۳۴۵) میں ہے:
ما من مسلم یقرض مسلماً قرضاً مرة الَّا کان کصدقة مرتین (رواه ابن ماجة)
© Copyright 2024, All Rights Reserved