- فتوی نمبر: 13-47
- تاریخ: 30 دسمبر 2019
- عنوانات: مالی معاملات > منتقل شدہ فی مالی معاملات
استفتاء
میں سرکاری ملازم ہوں گورنمنٹ ہر ماہ تنخواہ سے کچھ رقم کاٹتی ہے ۔سیونگ (Saving)فنڈ پر اس فنڈ پر ہر سال ساتھ منافع لگتا ہے ۔منافع کی مقدار میں ہر سال کمی زیادتی ہوتی رہتی ہے کیا یہ جائز ہے؟
وضاحت مطلوب ہے:
یہ کٹوتی جبری ہے یا اختیاری ؟
جواب و ضاحت:
جبری 200روپے ہے ۔میں ذاتی طور پر 8500روپے کٹواتا ہوں ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جبری کٹوتی پر جواضافہ لگتا ہے وہ سود نہیں اس لیے اپنی اصل رقم اور اضافہ دونوں لینا جائز ہے ۔البتہ جو رقم خود کٹواتے ہیں اس میں اصل رقم تولے سکتے ہیں اضافہ میں سود کا شبہ ہے اس لیے اسے لینے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved