- فتوی نمبر: 4-22
- تاریخ: 16 مئی 2011
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
***نے سعودی عرب سے ہنڈی کے کام کرنے والے کو ایک لاکھ روپیہ دیا ہے کہ پاکستان میں لاہور میں میرے گھروالوں کو یہ پیسے دے دو۔ ہنڈی والا ایک لاکھ سے تین سو روپے کاٹ کے بقیہ رقم ***کے گھر والوں کو دیتا ہے۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ کیا اس طرح ہنڈی والوں کے ساتھ معاملہ کرنا جائز ہے؟ اور اسی طرح بینک کے ذریعے پیسے بھیجنا اور منی آرڈر کے ذریعے رقم بھیجنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ہنڈی کے ذریعے یا بینک یا منی آرڈر کے ذریعے رقم بھیجنا جائز ہے۔ اور لوگوں کا اصل رقم میں سے فیس (اجرت ) وصول کرنا یا بھیجنے والے سے علیحدہ سے وصول کرنا بھی جائز ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved