- فتوی نمبر: 26-271
- تاریخ: 22 دسمبر 2021
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
ایک شخص کی بیٹی اس کے ساتھ کا فی زیادہ اٹیچ تھی ۔ بچی بڑی ہوگئی مگر انہوں نے احتیاط نہیں کی اوروہ با پ کے ساتھ اکثر لیٹتی تھی ۔ باپ نے کئی با ر ساتھ لگنے سے یا جان بوجھ کرشہوت کےساتھ بیٹی کو چھوا بھی ہے۔ دخول کبھی نہیں ہوا مگرsatisfaction (انزال)ہوجاتی تھی اور ہر مرتبہ شہوت کے ساتھ چھونے کے بعد انزال ہوتاتھا یہ واقعہ تین چار مرتبہ پیش آیا ہے۔اب وہ میاں بیوی یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا اس حالت میں ان کانکاح ختم ہوا ہےیا نہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں باپ کا بیٹی کو شہوت سے چھونا انتہائی مذموم اور گناہ کا کام ہے جس پر تو بہ واستغفار کرنا اور آئندہ اس سے احتیاط کر نا لازم ہے البتہ اس سے حرمت مصاہرت ثابت نہیں ہوئی اور نکاح بدستو رقائم ہے ۔
ہدایہ (6/2)میں ہے :
ولومس فأنزل فقد قيل انه يوجب الحرمةوالصحيح انه لايوجبها لانه بالانزال تبين انه غير مفض الي الوطي
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
فتوی نمبر:26/271 کتبہ: سمیع اللہ
تاریخ: 19رجب 1443ھ بتصدیق: شعیب احمد، عبداللہ، ضیاء الرحمٰن
© Copyright 2024, All Rights Reserved