• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اعتکاف کے دوران مسجد میں ناپاک کپڑے رکھنا

  • فتوی نمبر: 3-116
  • تاریخ: 15 اگست 2010
  • عنوانات:

استفتاء

دوران اعتکاف ناپاک کپڑے مسجد میں رکھنا کیسا ہے؟ جبکہ مسجد سے باہر کسی محفوظ جگہ پر ان کپڑوں کو رکھنے کا معقول انتظام نہ ہو یا چوری ہوجانے کا اندیشہ بھی قوی ہو اور نہ ہی کسی محفوظ جگہ پر منتقل کرنا ممکن ہو مثلاً معتکف پردیسی ہو، قریب گھر ہی نہ ہو یا گھر تو قریب ہے لیکن لے جانے والا کوئی نہیں ہے یا انتہائی رات کی وجہ سے گھر بھیجنا ممکن نہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مسجد کے ملوث ہونے کا اندیشہ نہ ہو تو گنجائش ہے۔

(قوله وإدخال نجاسة فيه) عبارة الأشباه وإدخال نجاسة فيه يخاف منها التلويث. ومفاده الجواز لو جافة.(شامی،ص:656،ج:1)۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved