• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عدت کے دوران نفقہ، گذشتہ مہینوں کے نفقہ کا شوہر سے مطالبہ

استفتاء

۱۔ اب لڑکی کو تین طلاقیں ہوچکی ہیں۔ اولاد کوئی نہیں ہے۔ عدت کا خرچہ کتنے ماہ تک لے سکتی ہے یا نہیں لے سکتی؟

۲۔ طلاق سے پہلے لڑکی نے زیادہ وقت اپنے ماں باپ کے پاس گذارا، لڑکا دوسرے شہر کام کرتا تھا جس وقت آتا تھا لڑکی کو گھر لے جاتا۔ جب واپس جاتا تو لڑکی کو سسرال کے پاس چھوڑ آتا۔ تو یہ خرچہ لڑکی کے ذمہ ہے کہ لڑکے کے؟

۳۔ سامان جہیز لڑکے کے پاس ہے اسی سلسلے میں عدالت میں کیس ہے۔ کیس کا خرچہ لڑکے کے ذمہ ہے یا لڑکی کے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۱۔ طلاق کے بعد تین حیض ( ماہواریاں) گذرنے تک کا خرچہ شوہر کے ذمے ہے۔

۲۔ یہ خرچہ اب وصول نہیں کرسکتی۔

۳۔ لڑکے کے ذمے ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved