• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عدت کے متعلق سوال

استفتاء

میری بہن حاملہ تھی تین ماہ کا بچہ ضائع ہوگیا تو شوہر نے طلاق بھیج دی تواس پر عدت فرض ہوگی یا نہیں؟

وضاحت مطلوب ہے:کیا طلاق دینے سے پہلے بچہ ضائع ہوا یا بعد میں ؟

جواب وضاحت:بچہ پہلے ضائع ہوا بعد میں طلاق دی کہ بچہ نہیں رہا ہم نے نہیں رکھنا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں آپ کی بہن پر طلاق کی عدت ہوگی جوکہ تین ماہواریاں ہوں گی۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved