• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عدت کی مدت اور ابتداء2۔دوران عدت ملازمت کرنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مجھے میرے میاں نے تحریری طلاق دے دی ہے (جو کہ ساتھ منسلک ہے) تین طلاقیں الگ الگ مہینوں میں دی ہیں جبکہ میں اپنے والدین کے گھر پر ہوں:

  1. 1. اس صورت میں عدت کب سے شروع ہوگی ؟پہلی طلاق سے یا دوسری سے یا تیسری طلاق سے؟
  2. 2. طلاق یافتہ کی عدت کتنے ماہ کی ہوتی ہے؟ اور کن کن باتوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے؟
  3. 3. مذکورہ صورت میں کیا میں ملازمت کے لئے جا سکتی ہوں؟

وضاحت مطلوب ہے:(۱)آپ اپنے میاں کے ساتھ رہ چکی ہیں یا نہیں؟(۲)آپ کو پہلی طلاق کے وقت حمل تھا یا نہیں؟(۳)اگر حمل نہیں تھا تو آپ کو ماہواری آئی ہے یا نہیں؟(۴)اگر ماہواری آئی ہے تو پہلی طلاق سے لے کر اب تک تین ماہواریاں گذر چکی ہیں یا نہیں؟

جواب وضاحت(۱)دو بچے ہیں رہ چکی ہیں ۔(۲)حمل نہیں تھا۔(۳)ماہواری آتی ہے۔(۴)طلاق سے لیکر اب تک دوماہواریاں  ہو چکی ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عدت  پہلی طلاق واقع ہونے کے بعد سے شمار ہوگی۔

فی فتح القدیر:329کتاب الطلاق)

ثم اذا اوقع الثلاثة فی ثلاثة اطهار فقد مضت من عدتها حیضتان ان کانت حرة فاذا ماضت حیضة اقتضت عدتها

فتاوی مفتی محمود جلد نمبر 7 صفحہ 374 پر ہے:

پہلی دفعہ جب اس نے دو طلاقیں دے دیں اس وقت سے عدت شروع ہے ،عدت حاملہ  کی وضع حمل سے اورغیر حاملہ کی تین حیض گزارنے کے ساتھ ختم ہوتی ہے ۔پس اگر تیسری طلاق عدت کے اندر دی ہے

تو وہ واقع ہوچکی ہے ورنہ وہ لغو گئی۔ برحال پہلی طلاق کے وقت سے عدت شروع ہوتی ہے۔

2.مذکورہ صورت میں آپ کی عدت تین حیض (ماہواریاں )ہیں۔

فی الدرمختار:2/651

وهی فی حق حرة۔۔۔تحیض بطلاق ولو رجعیا او فسخ بجمیع اسبابه ۔۔۔بعد الدخول حقیقة او حکما۔۔۔ثلاث حیض کوامل لعدم تجزی الحیضة۔

وہ عورت جو طلاق رجعی کی عدت گذار رہی ہو تو وہ عدت کا زمانہ جو کہ تین حیض ہیں گھر سے باہر نہ نکلے نہ کسی اور مرد سے نکاح کرے، اس کو بناؤ سنگھار وغیره  درست ہے ۔البتہ وہ عورت جو طلاق بائن کی عدت گزار رہی ہو یاوه عورت جسے تین طلاق ہو چکی ہوں اور جب تک عدت میں ہے اس کے لیے خوشبو لگانا، زیور پہننا، پھول پہننا، سرمہ لگانا، پان کھاکر منہ لال کرنا ،مسی ملنا، سر میں تیل ڈالنا،کنگھی کرنا، مہندی لگانا ،اچھے کپڑے پہننا، ریشمی اور رنگے ہوئے بھڑکیلے کپڑے پہننا، یہ سب باتیں حرام ہے۔

فی الهندیة:1/534

الحداد الاجتباب عن الطیب والدهن والکحل والحناء والخضاب ولیس المطیب والمعصفر والثوب الاحمر وما صبغ بزعفران الااذا کان غسیلا لاینفض ولیس القصب والخز والحریر ولبس الحلی والتزیین والامتشاط۔

  1. 3. جب تک آپ تیسرے حیض (ماہواری)سے فارغ نہ ہوں اس وقت تک آپ کے لیے ملازمت پر جانا جائز نہیں ۔

فی الهندیة:1/535

علی  المعتدة ان تعتد فی المنزل الذی یضاف الیها بالسکنی حال وقوع الفرقة والموت۔

فی الدرالمختار:5/227

ولاتخرج معتدۃ رجعی وبائن

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved